ییلے یونیورسٹی کی داخلوں کے دوران ایشین، سفید فام طلبا کی تضحیک، جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس

0
289

اگر آئندہ سال یونیورسٹی نے داخلوں کے دوران ایشین اور سفید فام طلبا کی تضحیک کی تو کارروائی کی جائے گی ، جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس

نیویارک(پاکستان نیوز)ییلے یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے دوران ایشین ، سفید فام طلبا کی تضحیک کا جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارک ڈری بینڈ نے اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے وفاقی ادارے کو خط بھی تحریر کیا ہے ، تحقیقاتی ادارے کی جانب سے یونیورسٹی کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ سال انھوں نے داخلوںکے دوران ایشین اور سفید فام افراد کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک اپنایا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔اسسٹنٹ ٹارنی جنرل ارک ڈری بینڈ نے بتایا کہ آئندہ شکایات موصول ہونے پر یونیورسٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز ہوگا جس کے لیے اس کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here