ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ٹیگ تبدیل کر کے منشیات اسمگل کرنیوالانیٹ ورک گرفتار

0
5

ٹورنٹو (پاکستان نیوز)تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے اندر موجود جرائم پیشہ عناصر اور کرپٹ ملازمین سیکیورٹی کیمروں کی نظروں سے اوجھل مقامات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عام مسافروں کے سامان سے شناختی ٹیگ اتار کر انہیں منشیات سے بھرے دوسرے بیگز پر لگا دیتے ہیں۔ اس مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران کینیڈا سے روانہ ہونے والے کم از کم 17 بے قصور مسافروں کو مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جہاں بعض قوانین کے تحت موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ وفاقی پولیس نے اس اسکینڈل کے سلسلے میں ہوائی اڈے کے 6 ملازمین کو گرفتار کیا ہے جن کے تار بین الاقوامی مافیا اور منشیات کے بڑے نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی ہوا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں 7500 سے زائد ایسے ملازمین کو ہوائی اڈے کے انتہائی حساس حصوں تک رسائی کے سیکیورٹی کارڈ جاری کیے گئے جن کے پس منظر پر شدید تحفظات موجود تھے۔ یہ کرپٹ ملازمین سیکیورٹی کسٹمز سے بچنے کے لیے غیر قانونی بیگز کو اندرونی پروازوں کے راستے منتقل کرتے ہیں اور ان میں ٹریکنگ آلات چھپاتے ہیں۔ ماہرین نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنے سامان کے وزن اور حلیے کی تصاویر لازمی محفوظ رکھیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here