چینی اثر و رسوخ کیخلاف امریکہ ، آسٹریلیا، برطانیہ میں دفاعی معاہدہ

0
151

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے نئے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ، نئے سیکیورٹی معاہدے سے انڈو پیسفیک ریجن میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ، نئے معاہدے کے تحت امریکہ اور برطانیہ سمندر میں چین کی ایٹمی آبدوز کو کائونٹر کرنے کے لیے آسٹریلیا کو مدد فراہم کریں گے ، بائیڈن حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاص طور پر چین کے لیے بڑا مضبوط پیغام ہے ۔ باہمی معاہدے کے موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ، آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن اور صدر بائیڈن نے معاہدے پر دستخط کیے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ تین ممالک کے درمیان معاہدے کا تاریخی موقع ہے ، انھوں نے کہا کہ معاہدے کا مقصد دور حاضر میں ہمیں درپیش مشکل دفاعی چیلنجز پر گرفت مضبوط کرنا ہے ، تینوں ممالک کی جانب سے افغانستان میں بیس سال تک فوجی اشتراک کے بعد یہ باہمی طور پر پہلا فوجی معاہدہ ہے جس سے چین کے اثرو رسوخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ معاہدے سے آسٹریلیا کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here