پاکستان میں خوراک کا بحران’ اقوام متحدہ

0
45

نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی شراکت داروں کی جانب سے تیار کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے، جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے سے موجود غذائی قلت کی بلند شرح کی وجہ سے بڑھ گیا ہے، اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین اسسٹنس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاکہ سب سے زیادہ تشویشناک بات چھوٹے بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت ہے کیونکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ہونے والی تمام اموات میں سے تقریبا نصف کی وجہ غذائیت کی کمی ہے، رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر پاکستان میں 5 سال سے کم عمر پانچ میں سے ایک بچہ موت کے خطرے سے دوچار ہے جہاں شدید اور اعتدال پسند شدید غذائیت کی شرح بالترتیب 8فیصد اور 9.7فیصد ہے،2022 کی مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ 84 اضلاع پریشان کن غذائی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here