صفی اللہ نیشنل سپیلنگ بی مقابلے کے کوارٹرفائنل سے ناک آئوٹ

0
100

نیویارک (پاکستان نیوز) ایل آئی سپیلنگ چیمپ صفی اللہ ساجد سکرپس نیشنل سپیلنگ بی کے مقابلے کے کوارٹر فائنل سے ناک آئوٹ ہوگئے، صفی اللہ ساجد “Psephomancy” کے سپیلنگ درست انداز میں نہیں لکھ سکے جس پر ان کو مقابلے سے باہر ہونا پڑ گیا،مقابلے کے جج میری بروکس نے کہا کہ 13 سالہ صفی اللہ ساجد نے اچھا مقابلہ کیا ہے ، ہم پر اُمید ہیں کہ وہ آئندہ مقابلے کے لیے اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے ، اویسٹر بے کے صفی اللہ نے نیوز ڈے کو بتایا کہ وہ مایوس ہیں لیکن اگلے سال دوبارہ کوشش کرنا چاہتے ہیں۔میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں کیونکہ میں نے اپنی پوری کوشش کی اور باقی قسمت پر منحصر ہے، اس نے اپنے کمرے میں واپس جاتے ہوئے کہا کہ میں اگلے سال واپس آنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پڑھائی جاری رکھوں گا۔صفی اللہ ملک اور دنیا بھر کے 234 سپیلرز میں سے ایک تھے جو اس ہفتے نیشنل ہاربر، میری لینڈ میں قومی چیمپئن شپ کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔منگل کو ابتدائی راؤنڈز میں، اس نے کوارٹر فائنل میں جانے کے لیے سوالات کے تین راؤنڈز کے صحیح جواب دیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here