الیکشن فنڈز نہ دئیے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن

0
67

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سینئر قانون دان بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہاگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وزیراعظم، وزیرقانون اور وزیر داخلہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف 14 مئی اور 2 اکتوبر کے درمیان اگر الیکشن کیلئے اتفاق کرلیں تو چیف جسٹس سہولت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی 5 سال کیلئے نااہل ہوئے، شہباز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے، اگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وزیراعظم، وزیرقانون اور وزیر داخلہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں شدید گروپنگ ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی نہیں ملاتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ماضی میں عدالت نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کو طلب کرچکی ہے، عدالت شہباز شریف کو بھی طلب کرسکتی ہے، گیلانی کو تین چار سیکنڈز کی سزا اور وزارت عظمی سے ہٹایا گیا، 5 سال کیلئے نااہل ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here