واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز کی جانب سے امریکہ کی امور خارجہ کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈس کے بھارتی حکومت کے مسلمانوں کےخلاف نفرت آمیز اقدامات کی مذمت کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے ، چیئرمین مینڈس کی جانب سے ان خدشات کا اظہار امریکہ کے سیکرٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جس میں انھوں نے بھارت کی جانب سے روسی ساختہ ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری پر بھی تحفظا ت کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے 21 مارچ کو اپنے دورہ بھارت کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران امریکہ کی جانب سے روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری اور مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز واقعات اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹر مینڈس نے آسٹن پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران مسلمانوں کیخلاف مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور روسی میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کریں ۔