چین کا ایران پر عائد پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ

0
760

 

بیجنگ(پاکستان نیوز) چین نے ایران پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کرونا وائرس کیخلاف لڑائی میں مداخلت ، ملکی معیشت اور شہریوں کی روزی روٹی کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے ۔پیر کو یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہی۔گینگ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب انہیں ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے متعدد ممالک کے سربراہان کو بھیجے گئے خط پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں انہوں نے امریکی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ وبائی مرض کے مقابلہ کےلئے ایرانی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے ۔ پابندیوں کی وجہ سے تقریبا دو سال سے بھی کم عرصے میں ایرانی معیشت کو 200ارب امریکی ڈالر کا براہ راست نقصان پہنچا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی حکومت اورعوام وبائی کرونا وائرس مرض کے خلاف لڑنے کے لئے ایک نازک لمحے پر ہیں گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں نے صورتحال خراب کردی ہے اور یہ پابندیاں انسانیت کے خلاف ہیں۔گینگ نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں وبا کیخلاف ایران کی لڑائی اور اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ انسانی امداد کو سنجیدگی سے متاثر کرسکتی ہیں۔گینگ نے کہا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور مشرق وسطی کے ممالک سے رابطے کےلئے چین نے انسداد وبا سے متعلق سامان بشمول ٹیسٹ کٹس سمیت ماہرین کی ایک رضا کارانہ ٹیم بھی ایران بھیجی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی صلاحیتوں اور ایران کی ضروریات کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا ، اور امید ہے کہ عالمی برادری ایران کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here