نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔یہ تعداد نیویارک ٹائمز کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار میں ظاہر کئے گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی مختلف حصوں میں ابھی بھی کورونا وائرس انفیکشن کیسوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔