سرینگر(پاکستان نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو وہ چھ ماہ کے اندر اندر آزاد کشمیر پر حملہ کرینگے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے ریلیف کی کوئی توقع نہیں۔