انسانوں کی بربادی، دنیا کی تباہی میں صرف دو منٹ باقی ہیں: روس

0
38

ماسکو(پاکستان نیوز) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریا بکوف کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ چھڑنے کا وقت قریب آنے کی علامت قیامت کی گھڑی کے مطابق اب صرف دنیا کی تباہی میں دو منٹ باقی ہیں۔ ریا بکوف کا کہنا ہے کہ دنیا میں جاری موجودہ صورت حال سے پوری ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ قیامت کی گھڑی کا صفر پر پہنچنے کا مطلب ہے کہ پوری دنیا الٹ پلٹ ہو جائے گی۔ انسان فنا ہو جائیں گے اور دنیا کا خاتمہ حقیقت بن جائے گا۔ یہ گھڑی 77 برس قبل Scientists Atomic the of Bulletin نامی تنظیم کی جانب سے تیار کیے جانے کے بعد سے چل رہی ہے زمین پر آفاقی خطرات کی بنیاد پر ہر سال اس کے وقت کی تجدید کی جاتی ہے یقینا ہر آنے والے سال میں آفات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی بنی نوع انسان کی بربادی کے اسباب بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان میں جوہری جنگ چھڑ نے کے خطرات، ماحولیاتی تبدیلی اور وبائی امراض شامل ہیں ۔ گھڑی کا وقت مقرر کرتے ہوئے ان تمام امور کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ گھڑی ابھی تک کبھی نصف شب کے وقت کو نہیں پہنچی۔ اس کو پیچھے بھی کیا جا سکتا ہے ۔ یہاں اس گھڑی کا مقصد جرات مندانہ اور نمایاں اقدامات کرنا ہے تا کہ انسانیت کو خطرے میں ڈالنے والے تباہ کن واقعات کم کیے جاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here