پھانسی سے بچنے کیلئے نائن الیون کے 3 ملزمان کا مشروط طور پر اعتراف جرم

0
17

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سمیت تین افراد سزائے موت نہ دینے کی شرط پر اعتراف جرم کرنے پر رضا مند ہو گئے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پہلی ڈیل کے مطابق خالد شیخ محمد ، ولید محمد صالح مبارک بن عطاش اور مصطفی احمد آدم الموسوی استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کا مطالبہ نہ کرنے پر اپنا جرم قبول کریں گے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق تینوں قیدیوں کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے کا اعلان سب سے پہلے پراسیکیوٹرز کی طرف سے ان کے اہل خانہ کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا تھا۔ چیف پراسیکیوٹر ریئر ایڈمرل ایرون روغ کی طرف سے تینوں افراد کے اہل خانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ممکنہ سزا کے طور پر سزائے موت کو ختم کرنے کے بدلے ان تینوں ملزمان نے چارج شیٹ میں درج 2 ہزار 1976 افراد کے قتلسمیت تمام الزامات کا اعتراف کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ یہ تینوں افراد گزشتہ کئی سال سے بغیر کسی مقدمے کے امریکہ کی قید میں ہیں۔ محکمہ دفاع کی طرف سے تینوں افراد کے ساتھ طے پانے والی پہلی ڈیل کی شرائط تا حال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here