بنکاک(پاکستان نیوز) پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ عامر خان نے ساتویں ہیروز تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ میڈل جیت لیا۔22 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ عامر خان نے بنکاک میں ساتویں ہیروز تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ عامر خان کا تعلق سوات کے علاقے مینگورہ سے ہے۔ تھائی لینڈ کی سمپشن یونیورسٹی بنکاک میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے عامر خان نے گولڈ میڈل جیت کر سوات کے عوام کے نام کیا ہے۔پاکستان کے عامر خان نے غیر معمولی مہارت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گروپ میں ہندوستان، فلپائن اور جاپان کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کی جیت صرف ذاتی فتح نہیں بلکہ سوات اور پورے پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔