ٹرمپ کے گھر چھاپے میں 11 انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد

0
284

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ٹرمپ کے گھر چھاپے میں 11 انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد، میڈیا کے مطابق یہ دستاویزات اپنے اتحادی راجر اسٹون کو نوازنے اور فرانس کے صدر میکرون کے حوالے سے معلومات پر مبنی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ کے گھر پر ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ ٹرمپ نے ایٹمی دستاویزات کی موجودگی کے دعوے کو جھانسا قرار دیا ہے، Donald Trump پر الزام ہے کہ وہ White House چھوڑتے وقت کچھ خفیہ دستاویزات (Top secret files) اپنے ساتھ لے گئے تھے، یہ پہلا موقع تھا جب کسی سابق صدر کے گھر کی کسی مجرمانہ تحقیقات میں تلاشی لی گئی۔ سی این این کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد سے FBI کے دفاتر اور ملازمین کے لیے خطرات میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے ان دو عہدیداروں کے نام بھی، سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں جہنوں نے ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔ امریکہ میں یہ واقعات ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ایف بی آئی کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے شدید لفظی حملوں کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے گزشتہ پیر کو عدالتی احکامات کے تحت فلوریڈا (Florida) میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے اہم سرکاری دستاویزات کے بیس بریف کیس قبضے میں لیے گئے۔ رپرٹس کے مطابق ایف بی آئی سابق صدر کے خلاف اہم دستاویزات کو ختم اور ضائع کرنے، تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے اور جاسوسی کے قوانین کی خلاف ورزی جیسے معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here