نامور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کر لیا

0
39

دبئی(پاکستان نیوز) نیدرلینڈ کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کر لیا۔ ڈی اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی۔ ڈونی رول وِنک کی جانب سے کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو ایک ایسے وقت میں سٹوری میں شیئر کی گئی جب کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود ہیں۔ ڈونی رول وِنک نے دبئی میں مسجد کے سیر کرنے سمیت وہاں وقت گزارنے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ڈچ اداکار کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here