اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان اور ایشیائی انفرا سٹکچر بینک کے درمیان 50کروڑ ڈالر قرضہ کی فراہمی کے معاہدہ پر دستخط کر دئے گئے ، اے آئی آئی بی کے بورڈ نے پاکستان کو قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دی تھی ، معاہدے پر دستخط مصر میں کوپ27 کانفرنس کے دوران کئے گئے ،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان تقریب موجود تھیں۔