کرونا وائرس نے دنیا کی سپرپاورکو بے بس کردیا،نیو یارک میں وینٹی لیٹر کی قلت

0
200

 

نیویارک(پاکستان نیوز) کرونا وائرس نے دنیا کی سپر پاور امریکہ کو بے بدس کر دیا ہے،چین سے شروع ہونے والے قاتل کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،اور ہر گزرتے دن میں اس کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہاہے،امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی کرونا کے آگے بے بس نظر آ رہا ہے، تازہ ترین صورت حال کے مطابق امریکہ کے شہر نیو یارک میں صورتحال بہت ہی خوفناک ہو چکی ہے،نیویارک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں۔8.6 ملین شہر میں سناٹا چھایا ہوا ہے،جو شہر راتوں کو جاگتا تھا اب ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے،شہری گھروں میں دب کر رہ گئے ہیں، شہر کی سڑکوں پہ سناٹے کا راج ہے، ابھی تک امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ دن قبل نیویارک کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا اور اب کا ثبوت سب کے سامنے ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 6.8 ملین کی آبادی والا شہر سنسان ہو گیا ہے او ر تاثر دے رہا ہے کہ شاید وہاں زندگی ختم ہو گئی ہے۔ نیویارک میں کورونا وائرس کی تباہی کا یہ حال ہے کہ وہاں کے ہسپتالوں میں اب مریضوں کے علاج کے لئے وینٹی لیٹر کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب مزید وینٹی لیٹر نہیں کہ آنے والے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔یاد رہے کہ۔ ابھی تک امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 7 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here