جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ آئندہ مباحثے سے انکار کردیا

0
147

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ان کے ساتھ مزید مباحثے کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اب بھی کورونا میں مبتلا ہیں تو ان کے ساتھ دوسرا مباحثہ نہیں کروں گا اور میرے خیال میں انہیں اب بھی کورونا ہے، اس لیے ہمیں مزید مباحثہ نہیں رکھنا چاہیے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ متعدد لوگ کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جب کہ میں صدر ٹرمپ کی تمام تر صورتحال سے پراعتماد نہیں کہ اس وقت ان کی کیا صورتحال ہے، ان سے مباحثے کا منتظر ہوں اور امید کرتا ہوں اس میں تمام پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے درمیان تین میں ایک مباحثہ 29 ستمبر کو ہوچکا ہے جب کہ دوسرا مباحثہ 15 اکتوبر اورآخری 22 اکتوبر کو ہونا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here