اسرائیل کو خطرناک اسلحہ دینا بگاڑ کا باعث بنا:راشدہ طالب

0
535

واشنگٹن(پاکستان نیوز) مشی گن سے حکومتی ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خطرناک فوجی اسلحہ سے لیس کرنا دنیا میں بگاڑ کا باعث ہو گا، قانون سازوں نے اسرائیل کے لئے نئے فوجی فنڈ میں ایک بلین ڈالر کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا ان کو سوچنا چاہیے تھا کہ اسرائیل غزہ پر حالیہ حملے کے دوران خطرناک جرائم میں ملوث ہے۔ کانگریس کی فنڈنگ اسرائیل کو اس کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو مزید طاقتور کرنے میں مدد کے لئے دی جا رہی ہے۔ آٹھ ڈیموکریٹس نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا تاریخ جب لکھی جائے گی تو اس فہرست میں میرا نام بھی شامل ہو گا کہ میں اس گناہ اور ظالم کا ساتھ دینے والے بل کی منظوری میں شامل نہیں تھی،میں جنگی جرائم ، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں اور تشدد کو فروغ اور سپورٹ کرنے کی کوششوں کی حمایت نہیں کروں گی۔ اس وقت فلسطینی ایک پرتشدد نسلی نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، وہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مر رہے ہیں، ہیومن واچ کی رپورٹ بھی بتا چکی ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here