نیویارک (پاکستان نیوز)ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری الجیندرو میئرکاس نے بتایا ہے کہ امریکہ آنیوالے 95 ہزار افغان شہریوں کی مکمل سکریننگ کی گئی ہے ، نیوز ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد افغان شہریوں کو نیویارک میں رہائش دی جائے گی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افغان شہری سیکیورٹی رسک نہیں ہیں بلکہ ان کو امریکہ لانے سے قبل تمام ضروری کارروائی مکمل کی گئی ہے ، ان کی شناخت اور دستاویزات کی تصدیق کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ کرونا اور دیگر صحت کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں تاکہ یہ شہری دیگر افراد کے لیے رسک نہ بن سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ امریکہ آمد سے قبل تمام شہریوں کی سکریننگ اور ٹیسٹ یقینی بنائے جاتے ہیں اور ان میں فیل ہونے والے کسی بھی مسافر کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ 1143 افغان شہریوں کو نیویارک میں بسایا جائے گا جبکہ دیگر افغان شہریوں کو البانے ، بفالو ، روچیسٹر اور دیگر ریاستوں میں رہائش فراہم کی جائے گی ۔