اسرائیل ایک سال میں ختم ہو جائیگا، سابق صہیونی جنرل

0
16

تل ابیب(پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج کے ایک سابق میجر جنرل یز ہاک برک نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہو سکا، اگر یہی صورت حال رہی اور اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے اتحادی تبدیل نہ ہوئے تو اسرائیل آئندہ ایک سال میں صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ایک ایسی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر نکلنا ناممکن ہے ، ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے تو دوسری جانب ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ اگر جنگ بندی مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو خطے میں نہ ختم ہونے والی جنگ چھڑ سکتی ہے اور اسرائیل ہر جانب سے شدید خطرات میں گھر جائے گا۔ ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here