بھارتی رکن پارلیمنٹ جتندرا سنگھ نے کشمیری ڈومیسائل حاصل کرلیا

0
138

جموں(پاکستان نیوز)بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور رکن بھارتی پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندرا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ سے اپنا آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا، کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے ایک آن لائن درخواست دی جسے فوری منظور کرلیا گیا۔ ، ڈاکٹر جتیندرا نے اپنی درخواست میں جموں خطے کے ضلع اور تحصیل ڈوڈہ سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی استدعا کی تھی، جموں و کشمیر کی شہریت حاصل کرنے کے لئے برائے نام شرائط کو پورا کرناپڑتا ، بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تیزی سے تبدیل کرنے کا پروگرام شروع کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here