اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے بیانیے اور جلسوں کے خلاف خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے جلسوں کے اعلان کے جواب میں حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اپوزیشن جلسے کرے گی تو حکومت بھی بھرپور جواب دے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف خود بھی میدان میں اتریں گے اور وہ پارلیمنٹ ہاو¿س یا دیگر تقاریب میں اپوزیشن کو جواب دیں گے جب کہ وزراءپریس کانفرنس اور ٹاک شوز میں وزیراعظم کا بیانیہ آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم کی کلثوم نواز کی کامیابی کیلئے ڈھائی ارب خرچ کرنے کا معاملہ منظر عام پر لانیکی ہدایت ۔ ذرائع کے مطابق وزراءپریس کانفرنس میں اپوزیشن کی کرپشن اور اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے کرپشن کیسز بے نقاب کرنے کی ہدایت کی اور اپوزیشن کی تحریک کے اصل محرکات سامنے لانے کا ٹاسک بھی دے دیا۔