لاک ڈاﺅن اور ایمرجنسی حالات میں تارکین کی بڑی تعدادشہریت کے جعلی دعوے جمع کرا رہی تھی
نیویارک (پاکستان نیوز)یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے امریکی شہریت کے لیے جعلی دعوے آنے کے بعد اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کروا دیا ہے جوکہ جسٹس بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے ،کورونا لاک ڈاﺅن اور ہنگامی حالات کی وجہ سے تارکین کی اکثریت جسٹس بور ڈ میں جعلی شہریت کے دعوے کر رہی تھی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یو ایس سٹیزن شپ نے نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے ، اب تارکین کونئے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ہی اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی اور اس سلسلے میں تمام قانونی پہلوﺅں کو مکمل کرنا بھی لازم ہو گا۔