نیویارک : بیروزگاری میں 80 فیصد کمی

0
105

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں بے روزگاری کی شرح میں تاریخی 80.15 فیصد کمی آگئی ، ویلٹ ہب سٹڈی کی معلومات کے مطابق بے روزگاری کی شرح 2020 کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہے جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے معاشی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات ہیں ، ہفتہ وار بے روزگاری کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 53.71 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی شرح بہت کم ہے ، ہفتہ وار بے روزگاری شرح میں 2020 کے مقابلے میں 57.89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جوکہ امریکی تاریخ میں بے روزگاری کی تیسری کم ترین سطح ہے ۔ شہریوں کو تیزی سے لگنی والی ویکسین اور کیسز میں ڈرامائی کمی کی وجہ سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ، نجی سیکٹر میں ملازمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here