UAE کا ایٹمی پلانٹ بھارت کے حوالے

0
60

ابو ظہبی(پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پے رت کے دورہ پرنٹی دیلی پہنچے۔ پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کیلئے 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اور یواے ای جوہری توانائی میں سٹریٹیجک شراکت داری کرینگے، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔ اسکے علاوہ امارات نیو کلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کار پوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here