دوحہ(پاکستان نیوز) پاکستانی کیوئسٹ نے ایران کے ایشین چیمپئین کو شکست سے دوچار کیا، پاکستانی کیوئسٹ کے محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے۔ آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئین شپ کے سنسنی خیز فائنل میں ایشین چیمپئین ایران کے علی گھر غوزلو کو محمد آصف نے 3-5 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے حریف کھلاڑی کو بے بس کر کے رکھ دیا اور فتح اپنے نام کی، اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد اصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے۔ محمد آصف نے اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔