نیویارک (پاکستان نیوز) یو این سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے خبردار کیا ہے کہ دہشتگردوں کا مخصوص گروپ کورونا لاک ڈاﺅن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں میں محصور نوجوانوں کو آن لائن کام کرنے کے لیے اُکسا رہا ہے جس کے لیے ان کو بھاری معاوضوں کی پیشکش کی جا رہی ہے ، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کو سوشل میڈیا پر پروان چڑھانے کے لیے ان نوجوانوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ، سیکیورٹی کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔