میئر بلاسیو نے موجودہ حالات میں ایم ٹی اے بسوں کو ٹرانسپورٹ کا بہترین ذریعہ قرار دیدیا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کونسل ممبرز نے ایم ٹی اے سب وے اور بسز کی سروس کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں گورنر سے بھی بات چیت کی گئی ہے ، دوسری طرف میئر ڈی بلاسیو سمجھتے ہیں کہ ایم ٹی اے بسیں اس وقت ملازمین اور دیگر افرا د کی ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین ذریعہ ہے ، ان کو جاری رہنا چاہئے ، اعدادو شمار کے مطابق ایم ٹی اے بسوں پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں 90فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اور یہ سروسز لوگوں کے لیے کوئی خاص فائدے کا باعث نہیں بن رہی ہے ۔