نیویارک میں 15مئی سے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

0
323

 

شہر کے علاقوں موہاک ویلی ، المائرہ ،بنگمنٹن ، ایتھاسامیں کاروبار سرگرمیاں بحال ہونگی

نیویارک (پاکستان نیوز)گورنر نیویارک کومیو نے 15مئی سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے نیویارک کے تین ریجنوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں موہاک ویلی ، المائرہ ،بنگمنٹن ، ایتھاسا کے علاقے میں شامل ہیں، ان علاقوں میں 15مئی سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کا آغاز کر دیا جائے گا ، انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوران شہر کے تین علاقوں میں کاروباری زندگی کو بحال کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے فیز کے دوران شہر کے دیگر بڑے علاقوں میں بھی کاروباری سرگرمیاں بحال کر دیں گے ، اب ہسپتالوں اور نرسنگ سینٹرز میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے لیکن شہریوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here