رواں برس2سے 5جولائی تک ہونےولا اپنا کا کنونشن کورونا کی نظر ہو گیا

0
123

 

لوگوں کی صحت زیادہ عزیز ہے ، کورونا کو احتیاطی تدابیر سے شکست دی جا سکتی ہے:قیادت

نیویارک (پاکستان نیوز)رواں برس 2سے 5جولائی تک ہونے والا اپنا سمر کنونشن کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے ، اپنا کی چیئرمین ڈاکٹر عطیہ خان اور نائب چیئرمین ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کی صحت کنونشن سے زیادہ عزیز ہے اور اسی وجہ سے ہم نے رواں برس جولائی میں ہونے والے کنونشن کو لوگوں کی صحت کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں تاکہ مہلک وائرس سے محفوظ رہا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here