بدترین ڈرائیورز،امریکی سرفہرست

0
92

اسلام آباد(پاکستان نیوز) دنیا کے بدترین ڈرائیورز کی جاری فہرست میں امریکہ بازی لے گیا جبکہ پاکستان فہرست میں شامل نہیں، عالمی سطح پر ڈرائیونگ کے معیار سے متعلق جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق امریکہ کے ڈرائیورز کو دنیا کے بدترین ڈرائیورز قرار دیا گیا ہے جبکہ ترکی دوسرے، برازیل تیسرے اور فلپائن چوتھے نمبر پر موجود ہیں،فہرست میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہیں،تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت اس فہرست میں17ویں نمبر پر بدترین ڈرائیورز کے طور پر شامل کیا گیا ہے،رپورٹ میں سب سے نمایاں پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ڈرائیورز کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا،گلوبل سٹیٹکس کی جانب سے مرتب کی گئی اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونا ماہرین کے مطابق ایک مثبت اشارہ ہے جو پاکستانی ڈرائیوروں کی مہارت، احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ظاہر کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here