واشنگٹن (پاکستان نیوز) انسٹی ٹیوٹ برائے یہودی انتخابات کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں یہ بات ظاہر کی گئی ہے کہ امریکہ میں مقیم بیشتر یہودی صدارتی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی واضح طور پر حمایت کرتے ہیں۔اس سروے کے مطابق جس کے نتائج اسرائیلی آئی 24 نیوز چینل نے شائع کیے ہیں بتایا گیا ہے کہ 67 فیصد یہودی رائے دہندگان نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کو ووٹ دیں گے جبکہ 30 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔