نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹ ہاﺅس نے تارکین کے لیے عارضی مہمان ورکر ویزا پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بل پیش کر دیا ہے جس کے تحت ایچ ٹو بی کے تحت تارکین عارضی ورکر ویزا کے لیے اپلائی کر سکیں گے ، بل ٹیکساس کے رکن جیکوئن کاسٹرو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اگر بل کو منظور کر لیا گیا تو اس سے تارکین کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنے کا بڑا راستہ کھل جائے گا ، بل کی منظوری سے امریکہ بھر میں لیبر مارکیٹ میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا ، تارکین کی ملازمتوں کے لیے آن لائن ڈیٹا بیس بھی تشکیل دینے کا پروگرام ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ ملازمت کے لیے اپلائی کر سکیں گے ۔عارضی ورک ویزا کے تحت 18 ماہ تک ملازمت کرنے والے غیر ملکی ملازمین اور ان کے اہل خانہ امریکی شہریت کے لیے اپلائی کرنے کے بھی اہل ہو جائیں گے ۔