افغانستان کو سپرپاورز کا قبرستان صحیح کہا جاتا ہے:بائیڈن کا اعتراف

0
138

واشنگٹن( پاکستان نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو درست طور پر سپرپاورز کا قبرستان کہا جاتا ہے، افغانستان میں جو کچھ ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں دیکھا، اس سے ثابت ہو گیا کہ وہاں فوجی طاقت سے کوئی تبدیلی لانا ممکن نہیں ہے۔ہم نے طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انھوں نے ہمارے عملے کو نشانہ بنایا یا امریکی آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا جواب فوری اور بذریعہ طاقت دیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم تباہ کن قوت سے لوگوں کا دفاع کریں گے۔افغانستان میں کی گئی اپنی غلطیوں کو دوبارہ کبھی نہیں دہرائیں گے ۔ امریکی صدر نے کہا افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا،افغانستان سے واپسی کافیصلہ درست تھا، ہم نے افغان ملٹری فورسز کوتربیت دی، ہم نے افغان فوج کوہرطرح کیہتھیارمہیا کیے، افغان فورسز اگرلڑنا نہیں چاہتیں تواس میں امریکا کچھ نہیں کرسکتا، افغان فورسز کی تنخواہیں تک ہم اداکرتیتھے،افغان جنگ میں مزیدامریکی نسلیں نہیں جھونک سکتے،جوبائیڈن نے کہاافغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکی فورسز اپنے اتحادیوں اورحمایتی افغانیوں کونکال رہی ہیں،اشرف غنی کومشورہ دیاتھا طالبان سے مذاکرات کیے جائیں، اشرف غنی نیہماری تجویزکومستردکیااورکہاافغان فورسز لڑیں گی، چین اور روس نے افغانستان کیلیے کچھ نہیں کیا،چین اورروس کی خواہش ہوگی امریکاافغانستان میں مزیدڈالرخرچ کرتارہے، اگرانخلاروکنیکی کوشش کی توسخت جواب دیں گے، انخلامکمل ہونیپرامریکاکی طویل ترین جنگ کاخاتمہ ہوجائیگا،امریکی فوج کی واپسی کیفیصلیپرکوئی پچھتاوا نہیں، ہم نیاپناسفارتخانہ بند کردیااورعملیکوواپس بلالیا،ہم نیانہیں اپنیمستقبل کاتعین کرنیکاہرموقع دیا،افغان فوج کوسب کچھ دیا لیکن لڑنیکاجذبہ نہیں دیسکتے،امریکی اوراتحادیوں کے انخلاکیلیے6ہزارفوجی بھیجییں،افغان حکومت کاجس تیزی سے خاتمہ ہوناحیرت کی بات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here