نیویارک (پاکستان نیوز)امریکن ائیر لائن کی پرواز کے دوران مسلم خاتون عمانی الخطاب کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ ، پرواز سے اتار دیا گیا جبکہ پولیس نے عمانی کو پرواز کو تاخیر کا شکار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکن ائیر لائن کی پرواز کے دوران ایک سر پھرے گورے کے یہ کہنے پر میں اس خاتون کے ساتھ خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہا امریکن ائیر لائن کے عملے نے مسلم خاتون کو آف بورڈ کر دیا جبکہ ائیرلائن کے عملے سے وجہ پوچھنے پر پولیس نے مسلم خاتون کو ائیرلائن کو تاخیر کا شکار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ، کیئر نیویارک نے امریکن ائیرلائن سے فوری طور پر مسلم خاتون سے نفرت آمیز واقعہ کی وضاحت بیان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، عمانی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ائیرپورٹ پر گورے شخص کو بغیر کسی تلاشی کے گزرنے دیا گیا جبکہ میرے جوتے تک اتروا کر چیک کیے گئے ، نسلی تعصب اور انتہا پسندی کا یہ رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔