نیویارک(پاکستان نیوز ) نیویارک کے بورو کوینز کی ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈ ا کیٹز بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ امریکی میڈیا Politicoکی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی کیٹز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔پاکستان نیوزسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہترمحسوس کررہی ہیں اور اپنے گھر سے کام کررہی ہیں۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں سب سے زیادہ کرونا کیس نیویارک سٹی میں سامنے آرہے ہیں اور نیویارک سٹی میں اس وبا کے سب سے زیادہ کیس کوینز بورو میں رپورٹ ہوئے ہیں اور یہی وہ بورو ہے کہ جس کی میلنڈ کیٹز ، حال ہی میں ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی اخبار ”پولیٹیکو“ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میلنڈا کیٹز کو21مارچ کو معلوم ہوا کہ وہ کرونا کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کرونا وائرس کیسے لگا۔ کوینز بورو جہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان رہتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد الیکشن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کیٹز جو کہ پہلے کوینز کی بورو پریذیڈنٹ بھی رہی ہیں ، کے سپورٹرز ہیں ، نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔