کراچی (پاکستان نیوز) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 کروڑ4لاکھ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 84 کروڑ28لاکھ ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 28اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 7کروڑ19لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر12ارب71کروڑ27لاکھ ڈالر جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ85لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب13کروڑ1لاکھ ڈالر ہوگئی۔