واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کے بجائے ریپبلکنز کے سینیٹر مچ میک کونیل نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دیدی۔ امریکی سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مچ میک کونیل نے کہا نو منتخب صدر جوبائیڈن سینیٹ کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، انہوں نے کئی سال تک عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔