نیویارک (پاکستان نیوز) فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کے لیے کیتھولک پادریوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں معصوم بچوں، خواتین کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ، پادریوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 4سے 5ملین یہودی اسرائیل میں دوبارہ آباد ہوئے ہیں جبکہ 3 سے 4ملین فلسطینی شہریوں کو علاقے سے باہر کیا گیا ہے ، جوکہ مختلف مصائب اور پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔