پولیس مسلم خواتین کی گرفتاری پر حجاب اتارنے پر مجبور نہیں کرسکتی

0
152

نیویارک (پاکستان نیوز)منہاٹن کی عدالت میں نیویارک پولیس کے خلاف ہرجانے کے مقدمے کی سیٹلمنٹ ہوگئی، دو مسلم خواتین کی جانب سے نیویارک پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا کہ گرفتاری کے موقع پر مسلم خواتین کو تصاویر بنانے کیلئے حجاب اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے جوکہ مذہبی لحاظ سے ان کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے، منہاٹن کی عدالت نے مسلم خواتین 39 سالہ جمیلہ کلارک اور 45 سالہ عروہ عزیزکی جانب سے دو سال قبل دائر کیے گئے مقدمے میں پولیس کو اس بات پر آمادہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ مسلم خواتین کی گرفتاری کے موقع پر ان کو حجاب اتارنے پر مجبور نہیں کریں گی، پولیس کی جانب سے عدالت میں اقرار نامہ جمع کرا دیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here