واشنگٹن(پاکستان نیوز)کرونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں بچوں کی پیدائش کی شرح 50 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 2019 اور 2020 کے دوران بچوں کی پیدائش میں چار فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ہر مہینے کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ 1973 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے ، 2020 کے دوران بچوں کی 36 لاکھ کے قریب پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں جوکہ 2019 کے مقابلے میں ڈیڑھ لاکھ کم تھیں اور 2007 کے مقابلے میں 7 لاکھ تک کم تھیں ۔