APPAC کا پاکستانیوں کیلئے TPSسٹیٹس کی منظوری کا مطالبہ

0
96

APPAC کے نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی لبلک افیئرز کمیٹی” (اے پی پیک APPAC) نے یو ایس سینیٹر باب مینڈیز کے چیف آف سٹاف سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ‘اے پی پیک’ کے چیئرمین ڈاکٹرا عجاز احمد سیمت بورڈ ممبرز ڈاکٹر انعام الحق، مسز فاخرہ حق، ڈاکٹر محمود عالم، پروفیسر فیضان الحق، اسد چودھری ، امتیاز راہی موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں کو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس TPS) دینے کے حوالے سے تفصیلی طور بات ہوئی۔ سینیٹر مینڈیز کے چیف آف سٹاف نے APPACکے قائدین کو بتایا کہ سینیٹر باب مینڈیز(ڈیموکریٹ نیو جرسی) اپنے دیگر کانگریشل ساتھیوں کے ساتھ مل کر ”پاکستان کے لئے ٹی پی ایس اسٹیٹس” کے معاملے پر بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر خصوصی کام کررہے ہیں۔ چیف آف سٹاف نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جلد پاکستان کو ”ٹی پی ایس ” سٹیٹس دے دیا جائے گا۔ پاکستان کو ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری کی جانب سے اگر ”ٹی پی ایس” سٹیٹس دے دیا جاتا ہے تو امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس قانونی امیگریشن دستاویزات نہیں ہیں کو عارضی لیگل سٹیٹس دے دیا جائیگا جو ایک مخصوص عرصے کے لئے ہوتا ہے اور اس میں توسیع بھی ممکن ہوتی ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر اعجاز احمد جو کہ حال ہی میں یو ایس کانگریس کے وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ لوٹے، نے سینیٹر مینڈیز کے چیف آف سٹاف کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی سے زائد حصہ سیلاب کے پانی اور تباہ کاریوں کی نذر ہو گیا ہے۔ پندرہ سو سے زائد شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، تیرہ لاکھ سے زائد جانور اور مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی تین کروڑ سے زائد آبادی سیلاب سے متاثر اور بے گھر ہو چکی ہے ملکی معشیت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ملک کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here