ٹورانٹو (پاکستان نیوز) برطانیہ اور دیگر ممالک میں خالصتان پر ریفرنڈم کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے،ٹورنٹو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کیلئے 18 ستمبر سے کینیڈا میں ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔ سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام ٹورنٹو کے نواحی علاقے برامپٹن میں ریفرنڈم ہوگا۔ اس ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا میں سکھوں نے 5 میل طویل کار ریلی نکال کر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ میگا بل بورڈز پر خالصتان ریفرنڈم کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ خالصتان پر ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا۔ برطانیہ کے بعد ریفرنڈم سے متعلق ووٹنگ سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں بھی ہوچکی ہے۔ ٹورنٹو ریفرنڈم میں اب تک ساڑھے چار لاکھ سکھ حصہ لے چکے ہیں۔ ٹورنٹو کے ریفرنڈم کو شہید ہرجندر سنگھ پرہا کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔