ہزار بھارتیوں کی ویزا درخواستیں منسوخ2

0
58

نئی دہلی (پاکستان نیوز) امریکہ نے بھارت میں دو ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دی ہیں، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن اور ویزا پالیسی کو مزید سخت کر دیا ہے، امریکی سفارت خانے کے مطابق بھارت میں ویزا اپوائنٹمنٹ کے نظام میں دھوکہ دہی اور بدنظمی کے شواہد ملے جس میں بوٹس اور دیگر بدنیت عناصر شامل تھے، اس کے نتیجے میں سفارتخانے نے ان مشتبہ اکائونٹس کو معطل کر دیا اور ان کے ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دیے۔سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا، قونصلر ٹیم انڈیا تقریبا 2,000 ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر رہی ہے جو بوٹس کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔ ہم ایسے ایجنٹس اور افراد کے لیے زیرو ٹالرنس رکھتے ہیں جو ہمارے شیڈولنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان تمام اپوائنٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اکانٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔بھارت میں امریکی ویزا درخواست گزار پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here