اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست آگیا ہے ، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اورعالمی سطح پر سب سے زیادہ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس حوالے سے بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ جاری کر دی ہے اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بہتری دنیا کے تمام بڑے ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ ہے، حتیٰ کہ ارجنٹینا، تیونس اور نائجیریا سے بھی آگے دوسری طرف ترکی، مصر، ایکواڈور اور گیبون جیسے ممالک میں یہ خطرہ بڑھ گیا ہے یہ بڑی بہتری پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے ۔2









