کرونا کے باعث شکاگو میں پھنسے 250پاکستانی خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچ گئے

0
171

حکومت پاکستان کے انتظام کے تحت امریکہ میں پاکستانی سفارتکار عملی اقدامات کر رہے ہیں
شکاگو میں متعینہ قونصل جنرل جاوید عمرانی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستانیوں کو رخصت کیا

شکاگو(پاکستان نیوز)امریکہ کی مختلف ریاستوں میںCOVID19کے باعث حکومت پاکستان نے یہاں آئے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اور PIAکی خصوصی پروازوں کے ذریعے مختلف ریاستوں اور شہروں سے محصور پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار14جون کو شکاگو اور دیگر مڈویسٹ کی ریاستوں وشہروں میں آئے ہوئے250پاکستانیوں کوPIAکی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ کردیا گیا۔شکاگو کے OHARE ایئرپورٹ پر شکاگو میں متعینہ پاکستان کے قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی اور وائس قونصل جنرل رابعہ شفیق نے دیگر عملے کے ہمراہ ان پاکستانیوں کو الوداع کہا، نیز واپسی کےلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بیرونی ممالک گئے ہوئے پاکستان کے شہریوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ذمہ داری متعلقہ ممالک میں متعینہ سفارت کاروں کو تفویض کی ہے۔امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے اور چاروں قونصل خانوں کے اقدامات کے باعث واشنگٹن، نیویارک ودیگر شہروں سے پانچ پروازیں ہزاروں پاکستانیوں کو وطن پہنچا چکی ہیں۔شکاگو سے چھٹی خصوصی پرواز250افراد کو وطن لے کر گئی۔جاوید عمرانی نے اس موقعہ پر ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ جو پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیںوہ سفارتخانے یا متعلقہ قونصلیٹ پر آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here