مظہر رانا اور حنا مظہر نے بیٹے کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں دادا، دادی، نانا، نانی،تایا تائی ودیگر افراد خاندان اور حسن کے دوستوں کی بھرپور شرکت
شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان نیوز شکاگو کے بیورو چیف رانا جاوید کے پوتے اور مظہر رانا کے صاحبزادے حسن مظہر رانا نے نائلز نارتھ ہائی اسکول سے ہائی سکول امتحان میں امتیازی حیثیت سے کامیابی حاصل کرلی۔حسن کی اس کامیابی کی خوشی میں ان کے والدین مظہر رانا اور حنا مظہر رانا نے اپنی رہائش گاہ پر اتوار14جون کو گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں حسن کے داد، دادی، نانا، نانی، تایا اظہر رانا،تائی انیقہ رانا، بھائی ،کزنز، دیگر افراد خاندان کے علاوہ مظہر وحسن کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔اور حسن کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔تقریب میں شرکاءکے لذت کام ودہن کےلئے معروف ریسٹورنٹ سے میڈیٹیرین کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔شرکاءنے حسن کی کامیابی پر انہیں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد دی۔حسن مظہر رانا ہائی اسکول کامیابی کے بعد اب کالج میں حصول تعلیم کے لئے مختلف آپشنز پر اپنے والدین ودادا سے مشاورت کر رہے ہیں۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو حسن کی کامیابی پر انہیں، انکے والدین ودیگر افراد خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔اور ان کے بہتر مستقبل مزید کامیابیوں خوشیوں اور طویل عمر کی دعا کرتا ہے۔(آمین)۔