بینک آف شکاگو نے بائیں بازو کی پروفیسر پر تنقید کی وجہ سے ان کیساتھ مزید کام سے انکار کر دیا
شکاگو (پاکستان نیوز)فیڈرل ریزرو بینک شکاگو نے کالے افراد کی تحریک او رپولیس کو ڈی فنڈ کرنے کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر اولگ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، پروفیسر اولگ کو اپنے کالے افراد کی تحریک کے متعلق بیان پر بائیں بازو کے افراد کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پروفیسر اولگ نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے بیان میں کالے افراد کی تحریک اور پولیس کو ڈی فنڈ کرنے کے مطالبے کو غیر ضروری قرار دیا تھا ،بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کالے افراد کی تحریک کے متعلق پروفیسر اولگ کے موقف سے بینک آف شکاگو کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس بیان سے متفق ہیں ۔