نیش ویلی دھماکے میں حملہ آور ’’انتھنی وارنر‘‘ کی شناخت ہوگئی

0
174

 

نیویارک (پاکستان نیوز) سیکیورٹی اداروں نے کرسمس کی صبح دھماکے میں ملوث بمبار کی شناخت کر لی ہے جس کا نام انتھنی کوئین وارنر ظاہر کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یو ایس اٹارنی ٹینینسی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے انسانی اعضا کا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد ملنے والے انسانی اعضا اینتھنی کوئین وارنر کے ہی ہیں جوکہ حملہ آور ہو سکتا ہے ، انویسٹی گیشن ڈائریکٹر بیورو ڈیوڈ راش نے بتایا کہ حملہ آور کی ممکنہ طور پر شناخت ہو گئی ہے جوکہ 63 سالہ انتھنی وارنر ہے ، اس کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ، پولیس سرویلینس کے ذریعے نیش ویلی میں دھماکے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں خوفناک منظر کو نظر بند کیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here